سورة الشورى - آیت 8
وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر اللہ چاہتا تو ان سب کو ایک امت (٥) بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے، اور ظالموں کا اس دن کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ قدرت تو تھی کہ دوسری مخلوقات کی طرح انسانوں کو بھی بے اختیار پیدا کرتا۔ اگر وہ ایسا کرتا تو تمام انسان ایک ہی دین ( دین حق) پر ہوتے اور ان میں اختلاف نہ ہوتا، مگر اس نے انسان کو اختیار و ارادہ میں آزادی دیکرپیدا کیا تاکہ امتحان ہو۔