سورة فصلت - آیت 52

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُم بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے، کیا تم نے سوچا (٣٥) ہے کہ اگر قرآن اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہوا، پھر تم نے اس کا انکار کردیا ہے، تو اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اس کی مخالفت میں دور نکل گیا ہو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 لمبی چوڑی دعا سے مراد ایسی دعا ہے۔ جس کے الفاظ زیادہ ہوں مگر مضمون کم ہو۔ (ابن کثیر) ف 12۔ یا ” جو ( اس قرآن کی) انتہائی مخالفت میں پڑاہو۔ لفظ شقاق کے معنی ضد بھی آتے ہیں اور مخالفت بھی۔