سورة فصلت - آیت 27

فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ہم یقیناً کافروں کو سخت عذاب کا مزا چکھائیں گے، اور ان کے برے کارناموں کا انہیں بد ترین بدلہ دیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٢ اس سے برا کام اور کیا ہوگا کہ وہ نہ خود قرآن سنتے اور نہ دوسروں کو سننے دیتے بلکہ اس کے مقابلہ میں بد تمیزی کرتے۔