سورة فصلت - آیت 26
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَٰذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کافروں نے کہا، لوگو ! اس قرآن کو نہ سنا (١٨) کرو، اور اس میں تشویش پیدا کرو، شاید کہ اس طرح تم غالب آجاؤ
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی جب قرآن پڑھا جاتا ہے تو آپس میں ایک دوسرے سے کہتے ہیں۔ ف 1یعنی قرآن پڑھنے والے کی آواز کو دبا لو اور وہ گھبرا کر قرآن پڑھنا بند کر دے۔