سورة غافر - آیت 83

فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِندَهُم مِّنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس جب ان کے پیغامبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے، تو (بزعم خود) اپنے علم پر خوش ہونے لگے، اور انہیں اس عذاب نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی اپنے فلسفہ، سائنس اور دوسرے دنیوی علوم ہی کو سب کچھ سمجھ کر اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے لگے اور انبیاء ( علیہ السلام) کے پیش کردہ وہ علم کا مذاق اڑانے لگے۔