سورة غافر - آیت 75
ذَٰلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تمہارا یہ انجام اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق رنگ رلیاں (٤٠) مناتے تھے، اور اتراتے پھرتے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ یعنی تمہاری گردن اکڑی رہتی تھی اور تم کسی کو خاطر میں نہ لاتے تھے۔