سورة غافر - آیت 42
تَدْعُونَنِي لِأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کردوں، اور اس کا شریک ایسی چیزوں کو بناؤں جن کے معبود ہونے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے، اور میں تمہیں اس اللہ کی طرف بلاتاہوں جو زبردست، بڑا معاف کرنے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ یعنی جس کے خدا کا شریک ہونے کا کوئی دلیل نہیں جانتا اسے آنکھیں بند کرکے خدا کا شریک کیسے مان لوں؟ ف ٨ یعنی جو کفر کرے اس سے سخت انتقام لینے والا اور جو اس پر ایمان لائے اس کے گناہ معاف کرنے والا یا باوجود غلبہ اور بزرگی کے توبہ کرنے والے کے گناہ بخشنے والا۔ ( ابن کثیر)۔