سورة غافر - آیت 41

وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اے میری قوم کے لوگو ! حیرت ہے کہ میں تو تمہیں جہنم سے چھٹکارے کی دعوت (٢٣) دیتا ہوں، اور تم مجھے جہنم جانے کی دعوت دیتے ہو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی میں تمہیں توحید کی دعوت دے رہا ہوں جس کا نتیجہ نجات ہے اور تم مجھے کفر و شرک میں پھنسانا چاہتے ہو جس کا انجام دوزخ ہے۔