سورة غافر - آیت 15
رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ اللہ جو اونچے درجات والا، عرش کا مالک ہے، وہ اپنی وحی اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے نازل کرتا ہے، تاکہ وہ لوگوں کو روز ملاقات سے ڈرائے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” وہ اپنے فرشتوں، پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومن بندوں کے درجات بلند کرنے والا ہے“۔ ف ٧ عین ساری کائنات کا بادشاہ و فرمانبروا۔ ف ٨ اصل لفظ ” روح“ استعمال ہوا ہے عین مراد وحی ہے۔ کیونکہ وحی وہ چیز ہے جس سے لوگ کفر کی موت سے نکل کر ایمان کی زندگی کی طرف آتے ہیں۔ ف ٩ یعنی قیامت کے دن سے جس میں آسمانوں اور زمین کے رہنے والے تمام اول و آخر، جن و انس اللہ تعالیٰ کے حضور جمع ہو کر ایک دوسرے سے ملیں گے۔