سورة غافر - آیت 5

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَالْأَحْزَابُ مِن بَعْدِهِمْ ۖ وَهَمَّتْ كُلُّ أُمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ ۖ وَجَادَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ فَأَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ان سے پہلے قوم نوح نے جھٹلایا (٤) تھا، اور ان کے بعد دیگر گروہوں نے، اور ( ان میں سے ) ہر قوم نے چاہا کہ وہ اپنے رسول کو پکڑ لے، اور ناحق جھگڑا کیا کہ تاکہ اس جدال کے ذریعہ حق کو شکست دے، تو میں نے انہیں پکڑ لیا، پھر میری سزا کتنی سخت تھی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی دین حق کو مٹانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے اور غلط باتوں کو دلیل بنا کر اہل حق سے کج بحثیاں کرتے رہے۔ ف 2 کہ ” آج دنیا میں ان کا نام و نشان تک باقی نہیں رہا“۔