سورة غافر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ اس سورۃ کے سورۃ مومن، سورۃ غافر اور سورۃ مزمل تین نام ہیں۔ اکثر مفسرین (رح) کے بقول یہ پوری کی پوری سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی، البتہ حضرت ابن عباس (رض) اس کی دو آیتوں ٥٦، ٥٧ اور امام حسن بصری (رح) اس کی ایک آیت ٥٥ کو مدنی قرار دیتے ہیں۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے توراۃ کی جگہ مجھے سات حوامیم ( یعنی وہ سات سورتیں جن کے شروع میں حم آتا ہے) دیں۔ انجیل کی جگہ رات سے طواسبین تک اور زبور کی جگہ طواسین سے حوامیم تک سورتیں دیں اور مفصل سورتوں کے ذریعہ مجھے فضلیت دی انہیں مجھ سے پہلے کسی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں پڑھا۔ ( ابن مرویہ وغیرہ) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ” ہر چیز کا ایک مغز ہوتا ہے اور قرآن کا مغز لحم سورتیں ہیں۔ حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حوامیم قرآن کا دیباج ( رخسار) ہیں۔ ایک حدیث میں ہے جس نے صحیح کے وقت حم مومن کی الیہ المصیر تک اور آیۃ الکرسی کی تلاوت کی وہ شام تک اللہ کی حفاظت میں آگیا اور جس نے ان کی شام کے وقت تلاوت کی وہ صبح تک حفاظت میں آگیا