سورة الزمر - آیت 61
وَيُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جن لوگوں نے تقویٰ کی راہ اختیار کی تھی، انہیں اللہ جنت کی کامیابی دے کر جہنم سے بچا لے گا، انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی، اور نہ وہ غمگین ہوں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٣ یعنی دوزخ سے بچائے گا اور جنت دے کر کامیاب فرمائے گا۔