سورة الزمر - آیت 51
فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پھر ان کے کرتوتوں کے برے نتائج نے انہیں آلیا، اور ان میں سے جن لوگوں نے ظلم کیا، انہیں عنقریب ہی ان کے کرتوتوں کے برے نتائج آلیں گے، اور وہ (اللہ کو) شکست نہیں دےسکتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی خدا سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتے بلکہ اسی کی طرف واپسی ہوگی اور اسے پورا اختیار ہوگا کہ انہیں جو سزا دینا چاہے، دے۔