سورة الزمر - آیت 31
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر تم لوگ قیامت کے دن اپنے رب کے پاس ایک دوسرے سے جھگڑو گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٤ یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کافروں سے جھگڑیں گے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان تک ہمارا پیغام پہنچا دیا تھا اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جھگڑا کریں گے۔ اسی طرح مومن کافر سے۔ پھر اللہ تعالیٰ سب کے درمیان حق و انصاف سے فیصلہ فرمائے۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے :” کافر منکر ہونگے کہ ہم کو کسی نے حکم نہیں پہنچایا، پھر فرشتوں کی گواہی سے اور آسمان وزمین کی اور ہاتھ پائوں کی گواہی سے ثابت ہوگا “۔ (موضح)