سورة الزمر - آیت 27
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے لوگوں کی بھلائی کے لئے اس قرآن ( ١٩) میں ہر طرح کی مثال بیان کی ہے، شاید کہ وہ ان سے نصیحت حاصل کریں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ یعنی ہر قسم کے اولہ و امثلہ سے سمجھایا گیا ہے۔ اس کے بعد کی آیت میں جو مثال بیان ہو رہی ہے یہ اس کے لئے تمہید ہے۔