سورة الزمر - آیت 16

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ ۚ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ان کے لئے ان کے اوپر سے آگ سائبان (١١) ہوگی اور ان کے نیچے سے بھی آگ کے سائبان ہوں گے، یہ وہ عذاب ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس اے میرے بندوں ! تم مجھ سے ڈرو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 15 یعنی اوڑھنا اور بچھونا دونوں آگ کے ہوں گے۔” ظُلَلٌ“( چھتر )سے مراد آگ کے طبقے ہیں۔ ف 1یعنی میرے غضب سے ڈر و اور ان گناہوں سے بچوجن کے نتیجے میں تمہیں اس ہولناک عذاب سے دو چار ہونا پڑے۔