سورة الزمر - آیت 15

فَاعْبُدُوا مَا شِئْتُم مِّن دُونِهِ ۗ قُلْ إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس تم لوگ اس کے سوا جس کی چاہو عبادت کرو، آپ کہہ دیجیے کہ بلا شبہ گھاٹا پانے والے تو وہ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں اور اپنے گھروالوں کو خسارے میں ڈالیں گے، آگاہ رہیے کہ وہی کھلا نقصان و خسران ہوگا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٢ یعنی اگر میرے سمجھانے کے باوجود تم ان جھوٹے معبودوں کی بندگی کرتے رہنے پر مصرہوتو کرتے رہو لیکن بھگتنے کے لئے بھی تیار رہو۔ تمہارے انجام کی کوئی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہے۔ ف ١٣ یعنی دوزخ میں گریں گے۔ ف ١٤ جس سے بڑھ کر کوئی خسارہ نہیں اس لئے کہ وہ ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی کسی طرح ممکن نہ ہوگی۔