سورة الزمر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ البتہ بعض مفسرین نے اس کی İقُلْ يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ ‌أَسْرَفُواĬسے آگے تین آیتوں تک اور بعض نے سات آیتوں تک مدنی قرار دیا ہے جو حضرت حمزہ (رض) کے قاتل وحشی کے بارے میں نازل ہوئیں۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ہر رات سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ زمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ ( شوکانی)