سورة ص - آیت 88

وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تم یقیناً کچھ ہی دنوں کے بعد اس (قرآن) کی حقیقت کو جان لوگے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی تم میں جو زندہ بچیں گے انہیں چند سال میں اور جو مر جائیں گے انہیں مرنے کے فوراً بعد اور پھر قیامت کے دن معلوم ہوجائے گا کہ حقیقت وہی ہے جس کی طرف میں تمہیں بلا رہا ہوں۔