سورة ص - آیت 74

إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے ابلیس کے جس نے تکبر کیا، اور وہ کافروں میں سے تھا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١ یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی وجہ سے کافر ہوگیا۔ یا کافروں ہی میں سے تھا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : ” یہ جن تھا وہ اکثر خدا کے حکم کے منکر تھے لیکن اب رہنے لگا تھا فرشتوں میں۔ ( موضح)