سورة ص - آیت 52

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ان کے پاس نیچی نگاہوں والی ایک ہی عمر کی عورتیں ہوں گی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی اپنے شوہروں کے علاوہ کسی دوسرے مرد کی طرف نگاہ نہ اٹھائیں گی۔ ف8 یعنی آپس میں ایک دوسرے کی ہم عمر یا اپنے شوہروں کی ہم عمر۔