سورة ص - آیت 51

مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ لوگ ان جنتوں میں گاؤ تکیوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے، وہاں وہ بہت سے پھل اور شراب منگا یا کریں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦ یعنی ان کے پہنچتے ہی جنت کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ دیکھئے سورۃ ٔ زمر ( آیت ٧٣)