سورة ص - آیت 43

وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے انہیں ان کے اہل و عیال دے دئیے، اور ان کے ساتھ انہی جیسا مزید، جو ان کے ساتھ ہماری مہربانی اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ یعنی علاوہ پہلے اہل و عیال کے ہم نے انہیں مزید اولادعطا فرمائی۔ ف ١١ کہ وہ بھی تکلیف و بیماری میں ان کی طرح صبر کریں اور ہماری رحمت و مہربانی کے متوقع رہیں۔