سورة ص - آیت 39

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(ہم نے ان سے کہا) یہ ہمارا عطیہ ہے، آپ چاہیں تو دوسروں کو اس میں سے دیجئے یا نہ دیجئے، اس کا آپ سے کوئی حساب نہیں ہوگا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ہماری دین ہے...........( لوگوں کو اس میں سے دینے یا نہ دینے میں) تجھ پر کوئی محاسبہ نہیں ہے۔ “۔