سورة ص - آیت 27
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے آسمان اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو بے مقصد (١٤) نہیں پیدا کیا ہے، اہل کفر ایسا ہی خیال کرتے ہیں، پس کافروں کے لئے ہلاکت و بربادی یعنی جہنم کی آگ ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٥ عینی محض کھیل تماشہ کے طور پر انہیں نہیں بنایا کہ اس میں نہ کوئی حکمت ہو، نہ اس کا کوئی مقصدہو اور نہ اس میں کئے جانے والے اچھے یا برے اعمال کا کوئی نتیجہ نکلنے والاہو۔