سورة ص - آیت 23

إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں، اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے، یہ کہتا ہے کہ وہ دنبی مجھے دے دو، اور بات کرنے میں مجھ پر غالب آگیا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 15 یعنی دینی بھائی یا ساتھ رہنے والا بھائی۔ ف 1یعنی وہ مجھ سے زیادہ چرب زبان ہے اس لئے لوگ اس کی طرف داری کرتے ہیں اور میری کوئی نہیں سنتا۔ (قرطبی)