سورة ص - آیت 16

وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور کہتے ہیں، اے ہمارے رب ! حساب کے دن (قیامت) سے پہلے ہی ہمارے حصے کا عذاب (٨) ہم پر جلدی اتار دے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی ہمارا معاملہ قیامت تک کیوں ٹالتا ہے جو سزا ہمیں اس وقت ملنے والی ہے وہ اسی دنیا میں دے ڈال۔ ( ابن کثیر)