سورة ص - آیت 5
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اس نے تمام معبودوں کا ایک معبود بنا دیا ہے، یقیناً یہ بات بہت زیادہ تعجب میں ڈالنے والی ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ یعنی ان لوگوں کو عقیدۂ توحید عجیب معلوم ہوتا ہے۔ حالانکہ تعجب کی چیز شرک ہے جس پر کوئی بھی عقلی دلیل قائم نہیں ہو سکتی۔