سورة الصافات - آیت 87
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تو سارے جہان کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١١ یعنی کیا تم اس کے غضب سے نہیں ڈرتے کہ تم چاہے دوسروں کو اس کے ساتھ شریک قرار دے لو وہ تمہیں کوئی سزا نہ دے گا ؟