سورة الصافات - آیت 71

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان سے پہلے اقوام گذشتہ کے اکثر لوگ گمراہ (١٨) ہوئے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ اوپر ذکر فرمایا ہے کہ ہم نے پہلے لوگوں کے پاس ڈرانے والے بھیجے۔ اس کی تفصیل کے لئے یہاں سے بعض پیغمبروں کی سر گزشت بیان کی جا رہی ہے۔