سورة الصافات - آیت 37

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بلکہ وہ تو دین برحق لے کر آئے ہیں اور گذشتہ رسولوں کی تصدیق کرتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٢ یہ بد بخت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو تمام جہان کے لوگوں سے علم و عقل زیادہ رکھتے تھے بائو لا شاعرکہتے ف ١٣ یعنی وہی دعوت پیش کرتا ہے جسے پچھلے تمام انبیاء پیش کرتے رہے ہیں یا اس تصدیق سے مراد یہ ہے کہ گزشتہ انبیاء ( علیہ السلام) نے نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جو صفات بیان کی تھیں وہ سب کی سب اس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں موجود ہیں۔ ( ابن کثیر)