سورة يس - آیت 76

فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس ان کی باتیں (٣٧) آپ کو رنجیدہ نہ بنا دیں، ہم ان تمام باتوں کو جانتے ہیں جنہیں وہ چھپاتے ہیں اور جن کا اظہار کرتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی ان کی کفر و شرک کی باتوں سے یا اُن کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جادوگر، شاعر اور دیوانہ وغیرہ کہنے سے۔ ف 3 یعنی ان کے ظاہر اور پوشیدہ تمام اقوال و افعال سے خوب واقف ہیں اور انہیں ان کی پوری پوری سزا دے کر رہیں گے ہم سے بھاگ کر یہ کہیں پناہ نہیں لے سکتے۔