سورة يس - آیت 73

وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ان کے لئے ان چوپایوں میں دوسرے منافع اور پینے والی چیزیں ہیں، کیا پھر بھی وہ شکر گذار نہیں ہوں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 مثلاً ان کی کھال، چربی، سینگ، بال اور آنتوں وغیرہ سے سینکڑوں چیزیں بناتے ہیں۔ ف 11 یعنی دودھ اور وہ چیزیں جو دودھ سے بنتی ہیں۔