سورة يس - آیت 70

لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تاکہ وہ زندوں کو ڈرائیں، اور کافروں پر حجت پوری ہوجائے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٧ یعنی جس نے اپنے سوچنے سمجھنے کی قوتوں کو معطل نہ کر رکھا ہو اور اس کی حالت چکنے کھڑے کی سی نہ ہوگئی ہو کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے چاہے کتنی ہی پند و نصیحت فرمائیں اس پر رتی بھر اثر نہ ہو۔ ف ٨ یعنی ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتمام حجت ہوجائے اور ان کے پاس کوئی ایساعذر باقی نہ رہے جس کی بناء پر وہ قیامت کے دن اپنے آپ کو بے قصور اور مظلوم تصور کرسکیں۔