سورة يس - آیت 70

لِّيُنذِرَ مَن كَانَ حَيًّا وَيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تاکہ وہ زندوں کو ڈرائیں، اور کافروں پر حجت پوری ہوجائے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی جس نے اپنے سوچنے سمجھنے کی قوتوں کو معطل نہ کر رکھا ہو اور اس کی حالت چکنے غھڑے کی سی نہ ہوگئی ہو کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے چاہے کتنی ہی پند و نصیحت فرمائیں اس پر رتی بھر اثر نہ ہو۔ ف8 یعنی ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتمام حجت ہوجائے اور ان کے پاس کوئی ایساعذر باقی نہ رہے جس کی بناء پر وہ قیامت کے دن اپنے آپ کو بے قصور اور مظلوم تصور کرسکیں۔