سورة يس - آیت 67
وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہوں میں ہی ان کی صورتیں بدل دیں، پھر وہ نہ آگے بڑھ پائیں اور نہ پیچھے لوٹ سکیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 ’’ان کی صورت بدل دیں ‘‘یعنی بندر، سور، پتھر یا لولے لنگڑے اور اپاہج بنا دیں اور اپنی جگہ سےهل نہ سکیں مگر ہم نے انہیں مہلت دی ہے لہٰذا ان کو چاہیے کہ ہماری قدرت اور اپنی بے بسی کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکارنہ ہوں۔ (وحیدی)