سورة يس - آیت 62
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس نے تم میں سے بہت بڑی تعداد کو گمراہ کردیا، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے تھے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١ یعنی کیا تم اتنی عقل نہ رکھتے تھے کہ جب شیطان تمہارا دشمن تھا تو تم اس کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلتے۔