سورة يس - آیت 46
وَمَا تَأْتِيهِم مِّنْ آيَةٍ مِّنْ آيَاتِ رَبِّهِمْ إِلَّا كَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب بھی ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو اس سے منہ موڑ لیتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 آیات سے مراد قرآن حکیم کی آیات بھی ہو سکتی هیں اور وہ عام نشانات قدرت بھی جو لوگوں کے اپنے اندر اور باہر دوسری کائنات میں پائے جاتے ہیں۔