سورة يس - آیت 29

إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ تو صرف ایک چیخ تھی جس کے سبب وہ لوگ فوراً بجھ گئے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ تفاسیر میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبریل ( علیہ السلام) کو بھیجا، انہوں نے شہر کے دروازے پر کھڑے ہو کر ایک آواز بلند کی جس سے شہر میں ایک شخص بھی زندہ نہ رہا اور سب کے سب مر گئے۔ ( شوکانی)