سورة يس - آیت 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لوگوں نے کہا، تمہارا آنا ہمارے لئے منحوس (١٠) ثابت ہوا ہے، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے، اور ہماری جانب سے تمہیں درد ناک عذاب بھگتنا پڑے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ یہ بھی اسی قسم کی بات ہے جو کفار مکہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہی ( سورۃ نساء : ٧٧) اور جو قوم ثمود نے حضرت صالح ( علیہ السلام) سے کہی ( نمل : ٤٧) اور جو فرعون کی قوم والے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کے بارے میں کہا کرتے تھے۔ (اعراف : ٣)