سورة يس - آیت 7
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان میں سے اکثر لوگوں کے بارے میں عذاب کا فیصلہ (4) ہوچکا ہے، اس لئے وہ لوگ ایمان نہیں لائیں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ یعنی اللہ تعالیٰ کا وہ قول جو اس نے روز اول میں فرمایا تھا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سے بھروں گا۔