سورة يس - آیت 3
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ بے شک رسولوں (٣) میں سے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٧ اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاذ اللہ نبی ﷺ کو اپنے پیغمبر ہونے میں کوئی شک تھا، بلکہ اس سے مقصود ان کفار قریش کی تردید ہے جو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کرتے تھے ( لست مرسلا) تم اللہ کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔