سورة فاطر - آیت 24

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک ہم نے آپ کو دین حق (١٥) دے کر خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے، اور جو قوم بھی اس دنیا میں گذر چکی ہے اس کے پاس ایک ڈرانے والا ضرور آیا تھا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١ یعنی اطاعت گزاروں کو جنت کی خوشخبری دینے والا اور نافرمانوں کو خدا کے عذاب سے ڈرانے والا۔ ف ١٢ درانے والا، خواہ نبی ہو، خواہ جو نبی کے راہ پر ہو۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ ہر قوم اور ہر ایک میں ڈر سنانیوالے ہر گزرے ہیں۔ ( دیکھئے سورۃ رعد آیت ٧ سورۃ نحل : ٣٦)