سورة سبأ - آیت 51
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کاش آپ اس منظر کا مشاہدہ کرتے جب وہ گھبرائے (٣٩) ہوں گے پھر بھاگ نہیں پائیں گے اور نزدیک جگہ سے ہی پکڑ لئے جائیں گے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی اس طرح پکڑ لئے جائیں گے گویا ان کا پکڑنے والا قریب ہی کھڑا تھا۔ جونہی انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی فوراً پکڑ لئے گئے۔ ابن جریر (رح) لکھتے ہیں کہ ان سے مراد وہ لشکر ہے جو عباسی دور حکومت میں مکہ اور مدینہ کے درمیان زمین کے اندر دھنسا دیا گیا تھا اور افسوس ہے کہ انہوں نے اس کی تائید میں ایک موضوع حدیث بھی درج کردی ہے مگر صحیح یه ہے کہ اس سے مراد قیامت کا دن ہے۔ ( ابن کثیر)۔