سورة سبأ - آیت 42

فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَلَا ضَرًّا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس اس دن تم میں سے کوئی کسی کے لئے نفع و نقصان کی قدرت (٣٣) نہیں رکھے گا، اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ اب چکھو اس آگ کا عذاب جسے تم جھٹلاتے تھے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٩ یعنی تم میں سے کوئی شخص نہ دوسرے کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان، جیسا کہ یہ لوگ دنیا میں سمجھا کرتے تھے کہ ہم اپنے دیوتائوں یا بزرگوں یا پیروں کا دامن تھام لیں گے اور خدا کی پکڑ سے محفوظ رہیں گے۔