سورة سبأ - آیت 30
قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے کہ تمہارے لئے ایک دن مقرر ہے، اس سے تم ایک گھڑی نہ پیچھے ہو سکو گے اور نہ آگے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ توحید و رسالت کے بعد حشر کا بیان فرمایا اور کفار کے اس استہزا کا جواب دیا کہ قیامت کب آئیگی؟ مطلب یہ ہے کہ اس میں نہ دیر ہو سکتی ہے نہ سویر وہ اپنے وقت پر آئیگی اور ضرور آئیگی۔ ای لا ستجال فیہ ولا امھال) (رازی)