سورة سبأ - آیت 26
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ کہہ دیجیے کہ روز قیامت ہمارا رب ہمیں اکٹھا (٢٢) کرے گا، پھر ہمارے درمیان حق کے مطالبہ فیصلہ کرے گا، اور وہ بڑا عظیم فیصلہ کرنے والا ہے، ہر چیز کو جاننے والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ یعنی ظاہر کر دے گا کہ ہم دونوں میں کون ہدایت پر تھا اور کون کھلی گمراہی میں مبتلا تھا۔ ف ٧ لہٰذا اسی کا فیصلہ مبنی بر علم و حکمت اور خواہش سے خال ہوسکتا ہے۔ ( کبیر)