سورة سبأ - آیت 17

ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ہم نے انہیں یہ بدلہ ان کے کفر کی وجہ سے دیا تھا، اور ہم صرف نا شکروں کو ہی ایسا بدلہ دیتے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی ایسی سخت سزا صرف انہی لوگوں کو دی جاتی ہے جو ناشکری پر اترآتے ہیں اور شرك سے بڑھ کرنا شکری کیا ہو سکتی ہے۔ سورۃ نمل میں گزر چکا ہے کہ یہ لوگ سورج کی پوجا کرتے تھے۔ ( ابن کثیر)