سورة الأحزاب - آیت 57

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو تکلیف (46) پہنچاتے ہیں، اللہ ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت بھیج دیتا ہے، اور ان کے لئے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ اللہ تعالیٰ کو ستانا کفر و شرک اور اس کی نافرمانی کرنا ہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ستانا یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تکذیب و مخالفت کی جائے، ازواج (رض) و مطہرات پر طعن و تشنیع کیا جائے، صحابہ (رض) کے حق میں طعن کیا جائے۔ حدیث میں ہے :” من اذاھم فقد اذانی“ ( ابن کثیر)