سورة الأحزاب - آیت 54
إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
چاہے تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ، بے شک اللہ ہر چیز کو جانتا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ اس آیت میں ان لوگوں کے لئے وعید ہے جن کی طرف آیت ” ذلکم اطھر لقلوبکم“ اور ” ماکان لکم ان تو ذوارسول اللہ“ میں ارشاد فرمایا ہے۔ یعنی اگر تم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یا آپ کی ازواج (رض) مطہرات کے متعلق دل میں کوئی بڑا خیال رکھو گے تو اللہ تعالیٰ سے چھپا نہ رہے گا اور تمہیں اس کی ضرور سزا ملے گی۔ ( فھذہ الایۃ منحطفۃ علی ما قبلھا) (قرطبی)